راجہ ایاز غفور خان کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) حلقہ کھاوڑہ کے عہدیداران کا اجلاس

مسلم لیگ (ن) حلقہ کھاوڑہ کے عہدیداران کا اجلاس زیر صدارت صدر حلقہ راجہ ایاز غفور خان منعقد ہوا۔ اجلاس کے مہمان خصوصی صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر شاہ غلام قادر تھے۔ اجلاس میں تمام یوسیز کے صدور جنرل سیکرٹری نے مختلف تجاویز پیش کیں۔اجلاس نے صدر جماعت شاہ غلام قادر پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
اجلاس سے سابق وزیر حکومت راجہ محمد عبد القیوم خان ،سابق امیدوار اسمبلی وٹکٹ ہولڈر راجہ ابرارحسین ایڈووکیٹ ، صدر حلقہ کھاوڑہ راجہ ایاز غفور، وائس چیئرمین ضلع کونسل مظفرآباد ، ممںبر مجلس عاملہ راجہ ناصر لطیف ایڈووکیٹ ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مالیات چوہدری شفقت، مرکزی ممبر مجلس عاملہ ممبر ضلع کونسل راجہ طارق بشیر ، مرکزی ممبر مجلس عاملہ راجہ ذوالقرنین قریش، سابق صدر حلقہ راجہ شوکت اقبال خان ، راجہ مظہر قیوم , سید منظور حسین شاہ گردیزی، سابق امیدوران ممبر ضلع کونسل راجہ رفاقت بھٹو۔تسلیم عباسی۔ ،سردار اقبال خان راجہ افتاب اکبر . راجہ گل زمان خان ، راجہ رضوان , راجہ شاید لطیف تنویر قریشی،چوہدری سجاد حمید ودیگر نے خطاب کیا۔
اسٹیج سیکرٹری کے فرائض۔جنرل سیکرٹری حلقہ کھاوڑہ تسلیم عباسی نے انجام دئیے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ غلام قادر نے کہا کہ کارکنوں کی مشاورت سے ٹکٹ کا فیصلہ ہو گا اور ٹکٹ کا ہر کارکن امیدوار بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت میں میرٹ پولنگ اسٹیشنز کے رزلٹ کی بنیاد پر بنے گا۔ کارکنان اپنے پولنگ اسٹیشنز پر محنت کریں اور جماعت کو مضبوط بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ کھاوڑہ کے کارکنوں کا اتحاد و اتفاق خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا تمام تجاویز کو انتہائی مناسب اور جماعت کے لیے خوش آئند ہیں۔ پاکستان کا پرچم ہماری جماعت کے کارکن تھام کر رکھیں اور پاکستان کا استحکام ہی کشمیر کی آزادی اور ترقی کا ضامن ہے۔ شاہ غلام قادر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی حکومت نے ملک کی معیشت کو استحکام دیا اور ترقی کی جانب گامزن کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے جنرل الیکشن میں کسی جماعت سے اتحاد نہیں کرئے گی اپنے زور طاقت سے الیکشن لڑیں گے ، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی بڑی جماعت ہے ، تمام ورکر جماعت کا سرمایہ ہیں ، جن جن حلقوں کی تنظیم سازی مکمل ہوئی ہے وہ عہدیدار جماعت کی مضبوطی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے پرچم اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف ، وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں ، پارٹی کے ساتھ مشکل وقت میں کھڑے ہونے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، میں ایک ورکر ہوں ، حلقوں میں جہاں میری ضرورت ہے وہاں میں حاضر ہوں گے ہمیں دن رات محنت کر کے جماعت کی مضبوطی کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا۔ جماعت کی مضبوطی اور کامیابی ہی ہر ورکر ہر کارکن کی جیت ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کسی بھی افرا تفری کا متحمل نہیں ، صدارتی آرڈیننس کی مخالفت ہم نے شروع دن سے کی تھی ، اور اب سپریم کورٹ نے اس آرڈنینس کو معطل کر دیا ہے ، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد احتجاج کی کال بلا جواز ہے ، اجلاس میں تمام مقررین نے یقین دلایا کہ وہ جماعت کے ہر فیصلہ کے ساتھ ہوں گے۔اجلاس میں سابق ٹکٹ ہولڈر راجہ ابرار حسین ایڈووکیٹ کی تجاویز کو انتہائی مناسب اور خوش آئند قرار دیا۔ جماعت کی مضبوطی ہم سب کی مضبوطی ہے ملکر آگے بڑھنا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے