پشاور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 6 دسمبر کو ہوگا

پشاور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 6 دسمبر کو ہوگا۔ اس اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کے لیے تین ایڈیشنل سیشن ججز اور چھ وکلا کے نام زیر غور آئیں ۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی اردو یونیورسٹی :خاتون کو ہراساں کرنے پر پروفیسر بر طرف ، 10 لاکھ جرمانہ

ایڈیشنل سیشن ججز کے طور پر جناب کلیم ارشد، فرح جمشید اور انعام اللہ خان کے نام زیر غور ہیں، جبکہ وکلا میں جنید انور، مدثر امیر، اورنگزیب، جواد احسان اللہ، صلاح الدین اور صادق علی کے نام شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے