پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافہ بھارتی نیوی حیران و پریشان

بھارتی نیول چیف ایڈمرل دنیش تریپاٹھی کی حالیہ پریس کانفرنس نے پاکستان کی بڑھتی ہوئی بحری صلاحیتوں اور اس کے بین الاقوامی تعلقات پر تشویش ظاہر کی۔

ایڈمرل تریپاٹھی نے کہا کہ پاک بحریہ کی طاقتور ہوتی ہوئی بیڑا، جس میں 50 جدید جنگی جہاز اور 8 نئی ہنگور کلاس آبدوزیں شامل ہیں، بھارت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ چین کے تعاون سے پاکستان کی بحری صلاحیتوں میں حیرت انگیز ترقی ہورہی ہے، جس کا بھارت کی نیندوں پر اثر پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف سید عاصم منیر کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا،سائیں محمد صدیق خاکی

انہوں نے پاکستان کی بڑھتی ہوئی طاقت اور چین کے ساتھ دفاعی تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کی بحری صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جس سے بھارت کو شمال، مغرب اور مشرق میں ممکنہ خطرات کا سامنا ہے۔ ایڈمرل تریپاٹھی نے پاک چین دوستی کے ساتھ ساتھ ترکی اور بنگلہ دیش کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو بھی بھارت کے لیے پریشانی کا باعث قرار دیا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے بہتر ہوتے تعلقات، خاص طور پر بحر عرب اور خلیج بنگال میں بھارت کے لیے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، پاک بحریہ کی آئندہ برس فروری میں ہونے والی امن مشقیں بھی بھارت کی نیوی کے لیے چیلنج بن سکتی ہیں، کیونکہ ان مشقوں کی کامیابی بھارت کے دفاعی عزائم کو متاثر کر رہی ہے۔

ایڈمرل تریپاٹھی کی پریس کانفرنس میں بھارتی وزیر اعظم مودی کے اقوال کی تکرار کرتے ہوئے پاکستان کی بڑھتی ہوئی دفاعی صلاحیتوں اور علاقائی تعلقات کی پزیرائی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے