چوہدری سالک حسین اور فیصل کریم کنڈی کا امن و استحکام کے لئے مشترکہ عزم

وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز وترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران چوہدری سالک حسین اور گورنر خیبرپختونخوا نے موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے اتحاد اور استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔

صوبے میں قانون اور امن کی صورتحال پر بات نہیں کی،فیصل کریم کنڈی کی پختونخوا حکومت پر سخت تنقید
دونوں رہنماؤں نے باہمی اتفاق کیا کہ ملک میں امن اور خوشحالی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قومی مفادات کو مقدم رکھنا چاہیے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا چاہیے۔
چوہدری سالک حسین نے کہا کہ اِس بات کو سمجھنا چاہیے کہ پرتشدد مظاہرے معاشی ترقی میں شدید رکاوٹ ہیں۔ مزید قومی مفادات کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملکی خوشحالی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے