آغا سراج درانی کے کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کا فیصلہ محفوظ

احتساب عدالت نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت کے دوران فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ فیصلہ 6 دسمبر کو سنایا جائے گا۔

آج کی سماعت کے دوران آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل صفائی فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیے کہ نیب نے آغا سراج درانی کے اہلخانہ کو غیر قانونی طور پر ملزم بنایا ہے اور یہ کیس قانون میں تبدیلی کے بعد اس عدالت کے دائرہ سماعت میں نہیں آتا۔ انہوں نے درخواست کی کہ اس ریفرنس کو واپس چیئرمین نیب کو بھیجا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:بات چیت یا لاٹھی سے ملک میں سیاسی استحکام لانا ہوگا، بلاول بھٹو

وکیل صفائی عامر نقوی نے کہا کہ اگر عدالت درخواست مسترد کر دیتی ہے، تو وہ بریت کی درخواست پر دلائل دیں گے۔ سابق اسپیکر آغا سراج درانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریفرنس گزشتہ چھ برس سے دائر ہے، اور ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے آج اپنے دلائل مکمل کیے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نیب کی جانب سے اس کیس میں کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے اور یہ ریفرنس غلط طور پر بنایا گیا ہے۔


آغا سراج درانی نے مزید کہا کہ سندھ کے پانی کے حقوق کے بارے میں پیپلز پارٹی کا موقف ہمیشہ واضح رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی کو دریائے سندھ پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے اور سندھ کی زمین کو بنجر نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے سندھ کی قوم پرست جماعتوں کے ساتھ تعاون کی بھی بات کی اور کہا کہ وہ ان کے ساتھ مل کر پانی کے حقوق کے لیے جدوجہد کریں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے