وزیر توانائی نے بجلی 5روپے مزید سستی ہونے کا عندیہ دیدیا
وزیر توانائی اویس لغاری نے امید ظاہر کی ہے کہ آئی پی پیز سے نظرثانی معاہدوں کے بعد 5 روپے تک بجلی مزید سستی ہو گی۔
وزیر توانائی اویس لغاری نے ایف پی سی سی آئی کو بجلی سہولت پیکج پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہم معاہدوں پر قائم ہیں لیکن آئی پی پیز کی مشاورت سے معاہدے تبدیل کریں گے۔
اویس لغاری نے کہا کہ 5 آئی پی پیز سے معاہدے ختم ہو چکے اور 11 سے بات جاری ہے، بیگاس کے پاور پلانٹس کے ساتھ بھی معاہدہ ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بجلی کاؤنٹر پیکج 3 ماہ کیلئے ہے کامیابی ملی تو مزید توسیع کرینگے، وزیر توانائی
ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کو بتایا اتنی مہنگی بجلی پیدا کریں گے تو لے گا کون؟ زراعت پر بھی اب 45 فیصد ٹیکس لگ گیا ہے اب ہم بھی ٹیکس میں حصہ ڈالیں گے۔
وزیر توانائی نے کہا کہ وزیراعظم نے اقتدار سنبھالتے ہی کہا کہ معیشت کا دارومدار پاور سیکٹر پر ہے مہنگا سستا مال منگوا کر انڈسٹری نہیں چل سکتی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں