دوحہ میں اسماعیل ہینہ کی نماز جنازہ ، امیر قطر سمیت عوام کی بڑی تعداد کی شرکت

اسرائیلی حملے سے تہران میں شہید کیے گئے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ قطر کے دارالحکومت دوحا میں ادا کر دی گئی۔اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ دوحا کی مرکزی مسجد امام محمد بن عبدالوہاب میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد اپنے والد شیخ حمد بن خلیفہ کے ساتھ اسماعیل ہنیہ کی نمازہ جنازہ میں شرکت کے لیے آئے، امیر قطر نےاسماعیل ہنیہ اور ان کے ساتھی وسیم ابو شعبان کی میت پر فاتحہ خوانی بھی کی۔نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ترک وزیر خارجہ بھی دوحا پہنچے جہاں انہوں نے حماس رہنما خالد معشل سے تعزیت بھی کی، اسماعیل ہنیہ کو دوحا میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے