نادرا کا شہریوں کی سہولت کیلئے خود کار مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لیے خود کار مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اب شناختی کارڈ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کرنا آسان ہو گیا۔

اسمارٹ قومی شناختی کارڈز کی تجدید اور گمشدہ شناختی کارڈ کے حصول کے لیے کراچی میں سیلف سروس کیوسک نصب کی جائے گی۔ جس سے لمبی قطاروں اور طویل انتظار کے بغیر کوئی بھی شہری بغیر خود کار طریقے سے استفادہ حاصل کر سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں : نادرا نے آئیڈیاز 2024 میں پہلی بار جدید ٹیکنالوجیز پر مشتمل آلات پیش کیے

ابتدا میں سیلف سروس کیوسک نادرا میگا سینٹرز بعدازاں ایئرپورٹ، ریلوے اسٹیشن اور شاپنگ مالز میں نصب کیے جائیں گے۔ نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمار حیدر کا کہنا ہے کہ آئیڈیاز نمائش کے ذریعے سیلف سروس کیوسک کی رونمائی کر دی گئی۔ اب اگلے مرحلے میں اس خود کار سسٹم کے کچھ آزمائشی مراحل ہوں گے۔ جس کے بعد اس کو شہر کے کسی بھی میگا سینٹر میں نصب کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں اس کی تنصیب پہلی مرتبہ ہو گی۔ تاہم اگر ملک کے دیگر شہروں کی بات کریں تو یہ سیلف سروس کیوسک اسلام آباد کے میگا سینٹر میں نصب کیا جا چکا ہے۔

عمار حیدر نے کہا کہ سیلف سروس کیوسک کے ذریعے کوئی بھی شہری 8 تا 9 مختلف ڈیٹا اسٹیپس کے بعد شناختی کارڈز کی تجدید کے اہل ہوں گے۔ جس میں سب سے پہلا کیوسک کی بورڈ کے ذریعے قومی شناختی کارڈز کا انداراج، بائیو میٹرک، آئیرس، تصویر اور اس کے علاوہ ارجنٹ یا نارمل کے آپشن کے بعد سائل کو ایک کیو آر کوڈ موصول ہو گا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے