بھارتی آلودہ ہواؤں کا رخ پھر تبدیل، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست
بھارت سے آنے والی آلودہ ہواؤں کی وجہ سے لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔
لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 440 ریکارڈ کیا گیا اور بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 334 فضائی آلودگی کے انڈیکس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
اس کے علاوہ سکھر 565 ائیر پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ ملک کا آلودہ ترین شہر اور شیخوپورہ 483 کے ساتھ ملک کا تیسرا آلودہ شہر رہا۔
دوسری جانب حکومت پنجاب کی جانب سے بھی اسموگ ایس او پیز میں نرمی کی گئی ہے۔
اسموگ کی وجہ سے سینے کے امراض میں کئی گنا اضافہ
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں