راولپنڈی اور اسلام آباد میں تعلیمی ادارےآج بھی بند رہیں گے
جڑواں شہروں کے نامساعد حالات کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے آج بھی بھی بند رکھنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر کل تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز نے پی ٹی آئی کے احتجاج کو مسلح دہشتگردی کی کاوش قرار دیدیا
آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے بھی منگل کو چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنراسلام آباد نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جاری صورتحال کے مد نظر 26 نومبر منگل کو تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں