عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس ، شاہ محمود قریشی پر 2 دسمبر کو فرد جرم عائد ہو گی

عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں شاہ محمود قریشی،عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کیخلاف فرد جرم کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت کی۔

عدالت نے جیل ٹرائل کے دوران شاہ محمود قریشی اورعمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کیلئے 2 دسمبر کی تاریخ مقرر کر دی۔

عدالت نے آئندہ سماعت تمام ملزمان کو فرد جرم کیلئے طلب کر لیا، عمر سرفراز چیمہ کو کوٹ لکھپت جیل میں پیش نہیں کیا جا سکا۔

 

احتجاج کی کال فائنل ہے: عمران سے ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر کا اعلان

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے