پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ، آزاد کشمیر حکومت کےسیکرٹری چوہدری طیب گرفتار 

میر پور : آزاد کشمیر حکومت کےسیکرٹری چوہدری طیب کو گرفتار کرلیا گیا۔ انہیں عبوری ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار کیا گیا ۔

 

طیب چوہدری کو آزاد کشمیر کے احتساب بیورو نے حراست میں لیا جس کے بعد ان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 

طیب  چوہدری پر بطور اسٹیٹ آفیسر ایم ڈی اے پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہےاور اس کیس میں انہوں نے عبوری ضمانت کروا رکھی تھی۔

 

احتساب عدالت کے جج راجہ فیصل مجید کی جانب سے عبوری ضمانت آج مسترد ہونے پرانہیں گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے