آرمی چیف کی مدت میں توسیع سے متعلق وزیراعظم کے اختیارات کیخلاف دائر درخواست خارج
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت میں توسیع سے متعلق وزیراعظم کے اختیارات کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔
سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت میں توسیع سے متعلق وزیراعظم کے اختیارات کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سنایا۔
آئینی بینچ نے عدم پیروی پر درخواست کو خارج کیا اور رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر ناقابلِ سماعت کے اعتراضات برقرار رہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں