این اے 253: رکن قومی اسمبلی کی جیت کے خلاف عذر داریاں خارج ،فیصلہ آگیا
الیکشن ٹریبونل نے این اے 253ڈیرہ بگٹی پر دھاندلی کے خلاف دائر عذرداریوں کا محفوظ فیصلےسنادیئے الیکشن ٹریبونل کے جج محمد عامر نواز نے رکن اسمبلی میاں خان بگٹی کی جیت کے خلاف عذرداریاں خارج کردیں ۔
الیکشن ٹریبونل کے جج محمد عامر نواز رانا نے قومی اسمبلی کے رکن میاں خان بگٹی کی جیت کے خلاف عذرداریاں خارج کرتے ہوئے میاں خان بگٹی کی جیت کو برقرار رکھا۔
رکن اسمبلی میاں خان کے خلاف دھاندلی کی درخواستیں شاہزین بگٹی اور دوستین ڈومکی نےدائر کرائی تھیں جسےٹریبونل نے ناقص شوائد کی بناء پر خارج کیا۔
نوابزادہ شازین کی جانب سے عذر داری پیروی راجیش کوہلی ایڈووکیٹ جبکہ دوستین ڈومکی کی جانب سے عذرداری کی پیروی نادر چھلگری ایڈووکیٹ نےکی ۔
قومی اسمبلی کے رکن میاں خان بگٹی کا کہنا ہے کہ نوابزادہ شاہزین بگٹی اور میر دوستین خان ڈومکی نے انتخابات میں مجھ پردھاندلی کے جھوٹے الزامات لگائےالحمداللہ عدالت نےمجھےانصاف دیا ۔
رکن قومی اسمبلی میاں خان بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید تھی کےعدالت انصاف کرئےگی،انشااللہ اللہ مجھے توفیق دےگا میں علاقے اور عوام کے لئےکام کرونگا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں