چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے نامور اداکار سردار کمال انتقال کر گئے

پاکستان  سٹیج  ، ٹی وی اور فلم کے نامور اداکار سردار کمال 52 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ، اہل خانہ کے مطابق سردار کمال کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا  ثابت ہوا۔سردار کمال کا جسد خاکی آبائی شہر فیصل آباد روانہ کر دیا گیا ۔سردار کمال نے 2 بیٹے  اور ایک بیٹی  سوگوار چھوڑی ۔

سردار کمال نے تما م عمر لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیری ، سینکڑوں سٹیج ڈراموں ، درجنوں فلموں اور ٹیلی وژن کی سکرین پر فن کے جوہر دکھائے اور بھر پور شہرت سمیٹی ۔فلمی اور سماجی حلقوں نے ان کی اچانک  موت کو  سٹیج اور فلم انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے  ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے