سموگ بے قابو، پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے 17نومبر تک بند

 

سموگ کے پیش نظر پنجاب کے تمام اضلاع میں سکول بند کر دیئے گئے ہیں،پنجاب بھر میں تمام سرکاری اور نجی سکولز 17نومبر تک بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہاہے کہ سموگ کے بڑھتے اثرات کے پیش نظر تمام اضلاع میں سکول بند کررہے ہیں،فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیاگیا۔
ان کاکہناتھا کہ تعلیمی نقصان کا احساس ہے مگر تعلیمی ادارے بند کرنے کا اقدام مجبوراً اٹھا رہے ہیں،رانا سکندر حیات نے کہاکہ بچوں کومہلک اثرات سے بچانے کیلئے یہ انتہائی فیصلہ کرنا پڑاعوام بھی شعور کا مظاہرہ کریں،ان کاکہناتھا کہ اپنی گاڑیوں کی فٹنس یقینی بنائیں،آن لائن تدریس میں مشکلات کے پیش نظر متبادل حکمت عملی جلد لا رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ تمام سرکاری اور نجی سکولز 17نومبر تک بند رکھے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے