قاضی فائز پر حملہ: 23 پاکستانیوں کے نام پی سی ایل میں شامل،حوالگی کیلئے برطانیہ سے رابطہ

اسلام آباد :سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملہ کرنے والے 23 پاکستانیوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) میں ڈال دئیے گئے۔

انتہائی ذمہ دار ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان پر حملہ کرنے والے 23 پاکستانی شہریوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے گئے ہیں۔ ان 23 پاکستانیوں میں تحریک انصاف کی سابق رکن  اسمبلی ملائیکہ بخاری اور شایان علی کے نام بھی شامل ہیں۔

 سی ٹی وی نیوز کو حاصل ہونے والی  فہرست کے مطابق لسٹ میں سعدیہ فہیم، فہیم گلزار، ماہین فیصل، سدرہ طارق اور حبا عبدالمجید، وقاص چوہان ،محسن حیدر ضمیر اکرم ، سردار تیمور،محمد پرویز علی اور رخسانہ کوثر، شیخ محمد جمیل ،مہران حبیب ذہیر احمد ،رحمن انور، اور محمد صادق خان، خدیجہ کاشف ،محمد نوید افضل ،شہزاد قریشی ،سلیمان علی شاہ اور بلال انور کے کا نام شامل ہیں۔

پی سی ایل میں ان تمام افراد کے شام شامل کیے گئے ہیں جو مقدمے میں درج ہیں  ،23 افراد کے علاوہ  153 مزید افراد کے نام بھی پی سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں ،23 افراد کے پاسپورٹ معطل بھی کر دئیے گئے ہیں۔

ان تمام پاکستانیوں کی حوالگی کے لیے برطانوی حکومت کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔مذکورہ افراد میں سے کوئی بھی فرد پاکستان کی سرزمین پر آنے کی صورت میں پاکستان میں درج مقدمے میں گرفتار کر لیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے