اوجی ڈی سی ایل کے 32کروڑ شئیرز پیٹرولیم ڈویژن کو سرنڈر کرنے کا فیصلہ
اوجی ڈی سی ایل کے شئیرز کی منتقل سمیت تین اہم فیصلوں کیلئے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اہم اجلاس 2اگست کو طلب کرلیا گیا ہےنجکاری کمیشن کے حکام کے مطابق 2014میں اوجی ڈی سی ایل کے 32کروڑ شئیرز دوست ملک کو فروخت کرنے کیلئے نجکاری کمیشن کو منتقل ہوئے تھے تاہم مارکیٹ کی صورتحال بہتر نہ ہونے کے باعث شئیرز کی فروخت روک دی گئی تھی۔ وفاقی کابینہ کی ہدایت پر پیٹرولیم ڈویژن کو اوجی ڈی سی ایل کے شئیرز منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
2022میں اوجی ڈی سی ایل کے شئیرز ساورن ویلتھ فنڈ کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا مگرساورن ویلتھ فنڈ فعال نہ ہونے کے باعث شئیرز پیٹرولیم ڈویژن کو منتقل کئے جارہے ہیں۔آئی ایم ایف کے اعتراض کے باعث ساورن ویلتھ فنڈز کا دائرہ اور اختیارات تبدیل کئے جارہے ہیں۔ نجکاری کمیشن نے اوجی ڈی سی ایل شئیرز پر 35ارب روپے منافع کمایا۔ 21ارب روپے وزارت خزانہ کو منتقل جبکہ 14ارب روپے بدستور نجکاری کمیشن کے پاس ہیں۔ کابینہ کمیٹی رواں مال سال کے نجکاری پروگرام کی بھی منظوری دے گی۔ نجکاری کمیشن کے لئے 8ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دئیے جانے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں