شہباز شریف کی طبیعت ناساز ، دورہ ایران ملتوی ، دیگر مصروفیات بھی منسوخ
وزیر اعظم شہباز شریف نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث دورہ ایران ملتوی کر دیا۔
ڈاکٹروں کی جانب سے مکمل آرام کا مشورہ دینے کے بعد وزیر اعظم نے اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر دیں۔
طبیعت ناسازی کے باعث شہباز شریف نے دورہ ایران بھی ملتوی کر دیا، وزیر اعظم نے نو منتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران جانا تھا۔
وزیر اعظم کی جانب سے دورہ ملتوی کرنے کے بعد اب نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار وفد کے ہمراہ آج ایران جائیں گے، اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستانی وفد ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرے گا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں