این ٹی ڈی سی کو ڈیفالٹر قرار دے کر واپڈا ہاؤس سے نکالے جانے کی تردید

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے واپڈا ہاؤس سے نکالے جانے کی خبریں گمراہ کن قرار دے دیں۔ این ٹی ڈی سی کے ترجمان نے واپڈا ہاؤس سے نکالنے کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ سراسر غلط بیانی ہے. این ٹی ڈی سی، پاور سیکٹر کے دیگر اداروں کی طرح، واپڈا ہاؤس میں اپنے دفاتر کی جگہ کے عوض واپڈا بلڈنگ سرکل کے ساتھ باہمی اتفاق رائے سے طے شدہ سروس چارجز باقاعدگی سے ادا کر رہا ہے۔

واپڈا حکام کو لکھے گئے خط میں بھی این ٹی ڈی سی نے اس معاملے پر اپنا موقف واضح کر دیا ہے۔واضح رہے کہ ویب سائٹس پر چلائی گئی خبروں میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ این ٹی ڈی سی کو ڈیفالٹر قرار دے کر واپڈا ہاؤس سے باہر نکال دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے