بیرسٹر سیف نے گورنر کنڈی کو فارغ اور ملکی خزانے پر بوجھ قرار دیدیا

 مشیراطلاعات بیرسٹر سیف  نے اپنے ایک بیان میں  کہا کہ گورنر دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن پر غیر ضروری سوالات اٹھا کر کنفیوژن پیدا کررہے ہیں،فارغ بیٹھا گورنر  آپریشن اور دہشتگردی جیسے اہم قومی مسائل پر سیاست سے گریز کرے۔

مشیراطلاعات بیرسٹر سیف   نے  کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا   کے خلاف بیانات داغ کر گورنر اپنی گرتی ہوئی سیاسی ساکھ  بچانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ،استعفیٰ وزیر اعلیٰ کو نہیں بلکہ فارغ بیٹھے گورنر کو دینا چاہیے، گورنر ملک کے خزانے پر ایک بڑا بوجھ ہے۔گورنر کو گاڑیاں اور مراعات سرکاری خزانے سے مل رہی ہیں لیکن کام یہ کوئی نہیں کررہے۔

 بیرسٹر محمد علی سیف  نے مزید کہا کہ گورنر اہم قومی معاملات پر گمراہ کن بیانات دے کر غلط فہمیاں پیدا کررہے ہیں،فارغ بیٹھنے کی وجہ سے گورنر کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں اس لیے الٹے سیدھے بیانات دے رہے ہیں، گورنر اپنی ذہنی حالت کا بروقت علاج کرکے اپنے آپ پر رحم کریں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے