مریم نواز کا نواز شریف سے پی آئی اے خریدنے کی خواہش کا اظہار
میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ مریم نے مجھ سے مشورہ کیا کہ پی آئی اے کو لے لیں اور برینڈ نیوایئرلائن اسٹیبلش کریں ، مریم نے مجھ سے کہاکہ برینڈ نیو ایئرلائن پاکستان کو دیتے ہیں اوراسکو ایئرپنجاب کا نام دیتے ہیں۔
میں نے مریم سے کہا آپ مشورہ کریں پی آئی اے بھی خرید سکتی ہیںیا پھرنئی ایئرلائن قائم کرلیں جوایئرپنجاب کراچی ،لاہور ،پشاور ،کوئٹہ سے ڈائریکٹ نیویارک جائے ، ایئرپنجاب لندن ،ٹوکیو ،ہانگ کانگ اوردنیا کے ہر حصے میں جائے ، میرا خیال ہے ایئرلائن سے متعلق غوروخوض ہورہا ہے۔
نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ دکھ ہے ہمارے اندر وہ لوگ موجود ہیں جنہوں نے پی آئی اے کو تباہ برباد کیا
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں