وزیر اعلیٰ پنجاب سے اطالوی سفیرماریلنا ارمیلن کی ملاقات، معاشی روابط بڑھانے پر اتفاق
وزیر اعلیٰ پنجاب سے اطالوی سفیرماریلنا ارمیلن کی ملاقات۔ اطالوی سفیر نے پنجاب میں جاری عوامی فلاحی پراجیکٹس کو انتہائی متاثر کن قرار دیدیا ۔
اطالوی سفیر ماریلنا ارمیلن سے ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان اور اٹلی کے باہمی ربط کو سود مند معاشی تعلقات میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔
اطالوی سرمایہ کار پنجاب آئیں، ہر ممکن سہولت دیں گے۔پنجاب حکومت اٹلی کے ساتھ مختلف شعبوں میں مزید اشتراک کار بڑھانا چاہتی ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا تجارت بڑھانے کے لئے ورک ویزا میں آسانی اور ٹریڈ کمیشن کا فعال کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں اطالوی سفیر نے چکوال میں زیتون کی کاشت مزید بڑھا نے کی پیش کش کی جبکہ پنجاب میں لائیو سٹاک اور ڈیر ی پراجیکٹ میں اٹالین انویسٹمنٹ پر اتفاق کیا گیا۔
اطالوی سفیر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جاری عوامی فلاحی پراجیکٹس انتہائی متاثر کن ہیں ۔
اطالوی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان خاص طور پر لاہور آنا بہت اچھا لگا۔منفی امیج کے جھوٹے پروپیگنڈے کے بالکل برعکس پاکستان شاندار ملک ہے۔
سفیرماریلنا ارمیلن نے کہا کہ باہمی تجارت بڑھانے کے لئے ٹریڈ کمیشن نے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ورک ویزا میں آسانی لانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں جس سے ثقافت،سیاحت اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں