کراچی میں احتجاج کے دوران وکلا نے شارع فیصل بند کردی
کراچی میں احتجاج کے دوران وکلا نے شارع فیصل بند کردی جس کے باعث سڑک ٹریفک کے لیے بند ہوگئی اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔
پولیس کے مطابق کالا پل سگنل پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ذاتی جھگڑے پر پولیس کو مقدمہ درج کرنےکو کہا مگرپولیس نے منع کردیا۔
امشتعل مظاہرین نے ایک موٹر سائیکل کو بھی آگ لگادی۔ احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
اس دوران احتجاج میں وکلا بھی شامل ہوگئے اور ایف ٹی سی فلائی اوور پر احتجاج شروع کردیا۔ اجتجاج کرنے والے وکلا نے شارع فیصل بھی بند کرادی۔
احتجاج کے باعث شارع فیصل کے دونوں ٹریکس بند ہوگئے۔ ایف ٹی سی، ڈیفنس اور متصل دیگر سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں