پاک روس تعلقات بہترین :روس کی سٹیل مل کی بحالی کے لئے مدد کی پیش کش
روسی قونصل جنرل نے پیشکش کی کہ ہم سٹیل مل کی بحالی کیلئے مدد کرنے کو تیار ہیں، حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے سنجیدگی کی ضرورت ہے۔ روس نے ہمیشہ جنوبی ایشیا میں امن کو فروغ دیا، پاکستان اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں اچھی پیش رفت ہوئی۔
کراچی کونسل آن فارن ریلیشن کی پاک روس تعلقات پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی قونصل جنرل وکٹرووچ نے کہا کہ روس نے ہمیشہ جنوبی ایشیا میں امن کو فروغ دیاہے، بھٹو دور میں پاکستان سٹیل مل کا قیام دونوں ممالک کے تعاون کی مثال ہے۔پاکستان پہلا ملک ہے جس کے ساتھ روس نے ڈپلومیٹک ویزا پر تعاون کیا، گزشتہ تین برسوں میں پاکستان میں تین مختلف حکومتیں رہیں لیکن پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
روسی قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان اور روس کے سربراہوں میں متعدد شعبوں پر بات ہوئی تھی، ہمارے سربراہان پاکستان کو فوڈ سکیورٹی میں تعاون کیلئے بھی پیش پیش رہے ، پاکستان اور روس کے درمیان حال ہی میں متعدد پروجیکٹس پر کام شروع ہوا ، دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں بہت چیزیں مماثلت رکھتی ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں