چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کمیٹی کیلئے پیپلزپارٹی نے 3نام دیدیے
چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کمیٹی کیلئے پیپلزپارٹی نے 3نام دے دیئے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے نوید قمر، راجہ پرویز اشرف اور فاروق ایچ نائیک کے نام بھجوائے۔
یاد رہے کہ چیف جسٹس تعیناتی کمیٹی کیلئے 8ارکان قومی اسمبلی اور4ارکان سینیٹ سے لئے جائینگے،ذرائع کے مطابق کمیٹی بنتے ہی وزارت قانون سے 3سینئر ترین ججز کا پینل طلب کیا جائےگا، کمیٹی ججز کے 3رکنی پینل میں سےنئے چیف جسٹس کا انتخاب کرے گی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں