مالی مشکلات، خیبر پختونخوا حکومت کا تعلیمی اداروں کی زمین بیچنے کا فیصلہ
خیبر پختونخوا حکومت نےمالی مشکلات سے نکلنے کے لئے تعلیمی اداروں کی زمین فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ایجوکیشنل کمپلیکس کیلئے خریدی گئی زمین میں سے 700کنال فروخت کی جائے گی، اے این پی دورحکومت میں 4 ہزار800کنال اراضی مختص کی گئی تھی۔ صوبائی حکومت کو 700 کنال زمین فروخت کرنے سے 35 ارب روپےحاصل ہوں گے ۔
مردان میں باچاخان گریٹر ایجوکیشنل کمپلیکس کیلئے خریدی گئی زمین بیچی جائے گی اور اراضی مالکان کو رقم کی ادائیگی کیلئے زمین فروخت کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ایجوکیشنل کمپلیکس میں باچاخان میڈیکل کالج قائم کیا جانا تھا جبکہ عبدالولی خان زرعی اور انجینیئرنگ یونیورسٹیاں بھی تعمیر کرنی ہیں۔
سرکاری دستاویز ات کے مطابق اراضی کے مالکان زمین خریدنے کے خواہشمند ہوں تو ان کو بیچی جائے، اگر مالکان نہ خرید سکیں تو اراضی نیلام کی جائے۔ زمین کی نشاندہی اور بیچنے کیلئے چاروں تعلیمی اداروں کی کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں