نوشہرہ میں زہریلی شراب پینے سے 6 افراد ہلاک، 9 کی حالت غیر

نوشہرہ کے علاقے طوہہ نظام پور میں زہریلی شراب پینے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نوشہرہ میں شادی کی تقریب میں مبینہ طور پر غیر معیاری اور زہریلی شراب پینے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 9 کی حالت غیر ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ہلاک افراد میں تین کا تعلق اٹک سے ہے جبکہ تین کا تعلق نوشہرہ کے علاقے نظام پور سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک اور متاثرہ افراد شادی میں شرکت کےلیے آئے تھے جہاں غیر معیاری زہریلی شراب پینے سے واقعہ پیش آیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ واقعہ کی مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے