پنجاب کالج فیک نیوز کیس:راولپنڈی میں طلبہ کا احتجاج اور توڑ پھوڑ
لاہور میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر راولپنڈی میں سکستھ روڈ کے قریب نجی کالج کے مظاہرین طلبہ کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے شیلنگ شروع کر دی، جبکہ طلبہ کے پتھرائو سے کالجز کے شیشے و گیٹ ٹوٹ گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کے مختلف کالجز کیمپس کے باہر طلبہ کی جانب سے احتجاج کیا گیا، کمرشل مارکیٹ، سکستھ روڈ، مورگاہ اور پشاور کیمپس کے باہر یونیفارم پہنے طلبہ نے کیمپسز پر پتھراؤ کیا اور ان کی جانب سے نعرے بازی کی گئی۔
پشاور روڈ کیمپس پر طلبہ نے گیٹ اور شیشے توڑ دیے اور مورگاہ کیمپس کے باہر طلبہ نے پتھراؤ کیا جبکہ احتجاج کے باعث ایوب پارک چوک مکمل بلاک ہو گیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ حالات کشیدہ ہونے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر طلب کر لی گئی، مورگاہ پر بھی پولیس اور مظاہرین میں تصادم ہو گیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں