وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بیان،طلباء کو اکسانے والوں کے خلاف کارروائی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایکس پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹے پروپیگنڈے اور طلباء کو تشدد پر اکسانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ بے بنیاد الزامات لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اور بےگناہ لڑکی اور اس کے خاندان پر جھوٹے الزامات لگانے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
مریم نواز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سازش کے پیچھے موجود افراد کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں