مارگلہ ہلز پر شجرکاری مہم : غیر ملکی سفارت کاروں کو شامل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کے مارگلہ ہلز کو خوبصورت بنانے کا مشن،وفاقی حکومت نے مارگلہ ہلز پر شجرکاری مہم میں غیر ملکی سفارت کاروں کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا ہے کہ  وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پرڈپلومیٹک کمیونٹی کو مارگلہ ہلز پر مدعو کر کے شجرکاری مہم کا حصہ بنایا جائے گا۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے شجرکاری مہم کے حوالے سے مارگلہ ٹریل فائیو کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ شجرکاری مہم میں مختلف ممالک کے سفیروں سے بھی  درخت لگوائیں  گے۔ درخت لگانے والے ڈپلومیٹ #selfiewithatree  کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کریں گے تاکہ اس حوالے سے آگہی پیدا کی جا سکے۔

محمد علی رندھاوا   نے کہا کہ شجرکاری مہم میں طلباء، نوجوانوں اور ٹریلز پر آنے والوں کو بھی اس مہم کا حصہ بنایا جائے تاکہ وہ اپنے اور اپنے فیملی کے لیے درخت لگائیں۔ سی ڈی اے مارگلہ ٹریلز میں آنے والوں کو پودے اور  پلانٹیشن سیڈبا ل فراہم کرے گا تاکہ وہ بھی اس مہم کا حصہ بن سکیں۔ انوائرنمنٹ ونگ کی نرسری کو اپ گریڈ کر کے اس استعداد کار میں مزید اضافہ کیا جائے۔

چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ٹریل فائیو  پر  ایتھوپیا کے سفیر  جمال باقر نے ملاقات کی اور شجر کاری مہم پر گفتگو کی ۔اس موقع پر ایتھوپیا کے سفیر نے شجرکاری مہم کا حصہ بننے کے حوالے سے  خصوصی عزم کا اور ہر ممکنہ مدد کا اظہار کیا ، چیئرمین سی ڈٰ ی اے نے ایتھوپیا کے سفیر کو پلانٹ سیڈ کا تحفہ دیا ۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے