ایف بی آر کا سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن

ایف بی آر نے جعلی انوائسز اور ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا آغاز کیا ہے۔ اس کارروائی میں پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں معروف فراڈی افراد شامل ہیں۔وزیر خزانہ، چیئرمین ایف بی آر، اور ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے 10 اکتوبر کو مشترکہ پریس کانفرنس میں اس کریک ڈاؤن کی تفصیلات فراہم کیں۔

گرفتاریوں میں ایک بیٹری تیار کرنے والے ادارے کے چیف فنانشل آفیسر اور پرچیز آفیسر شامل ہیں، جن پر قومی خزانے کو ایک ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ اسی طرح، فیصل آباد کے ٹیکسٹائل یونٹ کے چیف فنانشل آفیسرز بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف متعدد ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں، اور ایک اہم ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے کے بعد اسے عدالت سے باہر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے ان اقدامات کا مقصد ٹیکس کمپلائنس کو بہتر بنانا اور سیلز ٹیکس فراڈ کے خلاف کارروائیاں تیز کرنا ہے۔ یہ گرفتاریاں ملک بھر میں منظم مافیا کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے