شرابی اور نشئی ڈرائیورز کے لئے سزائیں بڑھانے کا بل منظور
شرابی اور نشئی ڈرائیورز کے لئے سزائیں بڑھانے کا بل منظورکرلیاگیا،شراب اور منشیات استعمال کرکے ڈرائیونگ کرنے والوں کو پہلی مرتبہ 25 ہزار تک جرمانہ،6 ماہ تک قید کی سزا دی جاسکےگی
بل کے تحت جرم دہرانے پر 50 ہزار تک جرمانہ اور 2 سال تک قید کی سزا دی جاسکے گی،جرم دہرانے پر کم سے کم 2 سال کے لئے لائسنس منسوخ کیا جاسکے گا،سینیٹر طلال چوہدری نے دوسری مرتبہ جرم دہرانے پر لائسنس منسوخ کرنے کی تجویز دی، سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ موٹروے پولیس کی جتنی زیادہ تعریف کریں کم ہے،
سینیٹر پرویز رشید نےکہا کہ موٹروے پولیس کا رویہ قابل تقلید ہے باقی پولیس کو اسے بھی فالو کرنا چاہئے،جس شخص نے موٹروے پولیس کے ادارے کو بنایا تھا وہ خود با ادب اور ایماندار آدمی ہے،
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں