داسو ہائیڈل پاور پراجیکٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 2 دہشتگرد ہلاک

 

داسو ہائیڈل پاور پراجیکٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت گرفتار 2 دہشتگرد فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں محمد حسین اور ایاز عرف جہانزیب کو سکیورٹی خدشات پر ساہیوال جیل سے منتقل کیاجارہا تھا جہاں سمندری کے علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں کو چھڑانے کے لیے ا ن کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔
واضح رہے کہ داسو حملے میں ملوث دہشتگردوں کو عدالت سزائے موت سنا چکی تھی، 14 جولائی 2021 کو داسو حملے میں 9 غیر ملکیوں سمیت 13 افرادہلاک اور 20 زخمی ہوئےتھے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے