پاورسیکٹر میں کرپشن اور بجلی چوری روکنے کی حکمت عملی الٹی پڑگئی، ایف آئی اے کے افسران پر سنگین الزامات
پاورسیکٹر میں کرپشن اور بجلی چوری روکنے کی حکمت عملی الٹی پڑگئی،پاور ڈویژن نے ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھتے ہوئے تقسیم کار کمپنیوں میں تعینات ایف آئی اے افسران پر سنگین الزامات عائد کردئیے ہیں
سیکرٹری پاور ڈویژن نے ڈی جی ایف آئی اے کو لکھے گئے خط میں ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کا کمپنیوں میں تعینات ایف آئی اے افسران کو چارج شیٹ کردیا ہے۔ تقسیم کار کمپنیوں میں بجلی چوری، کرپشن روکنے اور وصولیاں بہتر بنانے کیلئے ایف آئی اے افسران کو تعینات کیا تھا مگر تقسیم کار کمپنیوں میں تعینات افسران دیانتداری سے خدمات سرانجام نہیں دے سکے۔
پاور ڈویژن نے ایف آئی اے افسران کی دیانتداری پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔ تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے افسران کی تعیناتی نے صورتحال مزید خراب کردی ہے۔ تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے افسران دیانتداری سے خدمات سرانجام نہیں دے سکے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے بعض افسران پر بدعنوان عناصر اور صارفین کو تحفظ دینے کا الزام ہے۔ تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان نے وفاقی سیکرٹری پاور ڈویژن کو ایف آئی اے افسران کے کردار سے متعلق شکایت کرتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں