ایوانِ صدر میں بڑوں کی بڑی ملاقات ، اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی

ایوان صدر اسلام آباد میں گزشتہ روز بڑوں کی بڑی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ایوانِ صدر میں فلسطینیوں سے یکجہتی کے حوالے سے منعقدہ اے پی سی صدر آصف زرداری، نواز شریف، مولانا فضل الرحمن، وزیر اعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار اور بلاول بھٹو زرداری شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئینی ترمیم، ملک کی سیاسی صورتِ حال اور ایس سی او کانفرنس پر مشاورت کی گئی۔

مولانا فضل الرحمن  نے کہا کہ اس وقت جمعیت کی مرکزی تنظیم موجود نہیں صرف میں اور غفور حیدری عہدہ رکھتے ہیں، میں تنظیم کے بغیر اکیلا فیصلہ نہیں کر سکتا۔

امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمن  نے بتایا کہ مجوزہ ترمیم کے لیے جے یو آئی نے 80 فیصد مسودہ تیار کر لیا ہے، آئینی ترمیم کا مسودہ جلد مذاکراتی ٹیم کے حوالے کردیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو ساتھ لے کر چلنے کی یقین دہانی کروائی اور جمہوریت کے فروغ کے لیے مولانا کی کوششوں کی تعریف کی۔

 ملاقات میں طے ہوا کہ مجوزہ آئینی ترمیم کے مشترکہ مسودے کو ترجیح دی جائے گی، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی ٹیم اس ہفتے دوبارہ جے یو آئی کی ٹیم سے مشاورت کرے گی۔

اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ملک نازک صورت حال سے گزر رہا ہے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے