وزیر اعلیٰ علی امین کی گرفتاری کی اطلاعات ،سرکاری ذرائع کا انکار
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد سے گرفتارکرلیا گیا۔
ذرائع نے دعوی ٰ کیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو حراست میں لیا۔
ذرائع نے بتایاکہ علی امین گنڈا پورکو ریاست کےخلاف حملہ آور ہونے پرقانونی کارروائی کی جائے گی، ان پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور سرکاری وسائل کے غلط استعمال کرنےکے الزامات ہیں۔
دوسری جانب سرکاری ذرائع نے گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کی خبر غلط ہے۔
مشیر برائے اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کےپی سے رابطہ نہیں ہو رہا ہے، رینجرز نے کے پی ہاؤس اسلام آباد کو سیل کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ رات پتھر گڑھ کے مقام پر گزارنے کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا قافلہ اسلام آباد میں پہنچا تھا اور وہ خیبرپختونخوا ہاؤس چلے گئے تھے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں