عمران خان کو سزا دینے کا وقت آگیا ، مریم اورنگزیب

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم بننا ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے، لیکن ابھی وقت متحد ہونے کا ہے، خواہش کا کچھ نہیں کیا جا سکتا، عدلیہ سے اپیل ہے کہ 9 مئی کے ملزمان کو فوری سزا دیں۔
ایوان وزیر اعلیٰ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ لاڈلا جیل میں ہے اور اسے عدلیہ ریلیف دی رہی ہے، کہا گیا کہ گڈ ٹو سی یو، وش کو گڈ لک، ایسا کیوں ہوا، اس کو جواب عوام اور ریاست کو دینا ہو گا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اب وقت متحد ہونے کا ہے، عدلیہ ایسے انتشاری شخص کو کیوں ریلیف دیا جا رہا ہے جس سنے ریاست کو وجود کو کبھی تسلیم نہیں کیا بلکہ الٹا معصوم لوگوں کو اکسا کر 9 مئی جیسا سانحہ کرایا اور پھر مانا اور تسلیم کیا کہ تنصیبات کو نقصان پہنچانے کا کہا تھا۔
بانی چئیرمین کسی صورت عوام کا بھلا نہیں چاہتے، وہ صرف انتشار کی سیاست کر کے عوام کو ایک دوسرے سے لڑا کر تماشہ دیکھنا چاہتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اب عمران خان کو سزا دینے کا وقت آگیاہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے