بلوچستان میں آپریشن: بی ایل اے کے 6 دہشتگرد جہنم واصل
بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشت گردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ۔خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کئے گئے آپریشن میں بی ایل کے 6 اہم دہشتگرد جہنم واصل۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کےعلاقے ہرنائی میں 12 ستمبر 2024ء کو بی ایل اے کے ٹھکانوں پر انٹیلیجینس بنیادوں پر کامیابی سے جوائنٹ آپریشن کیا۔جس کے نتیجے میں مصدقہ ذرائع کے مطابق بی ایل کے 6 اہم دہشتگرد جہنم واصل ہوئے ۔

ہلاک دہشتگردوں میں شافو سمالانی عرف تادین، سرمد خان عرف دستین، محمد گل مری عرف واحد بلوچ، غلام قادرمری عرف انجیر بلوچ ، عبید بلوچ عرف فدا اور تاج محمد عرف بابل شامل ہیں۔
تمام ہلاک دہشتگرد سیکورٹی فورسز اور معصوم لوگوں پر براہ راست حملوں میں ملوث تھے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق بی ایل اے کے 6 دہشتگردوں کی ہلاکت سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی اور بی ایل اے کیلئے نا قابل برداشت جھٹکا ہے اور دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیابی واضح کرتی ہے کہ دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی غیور عوام نے نام نہاد آزادی کا لبادہ اوڑھے دہشتگردوں کو مسترد کر دیا ہے ۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں