اسرائیلی سلامتی کیلئے امریکی وابستگی غیر متزلزل ہے:نائب صدر

 

امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے کہا ہے کہ امریکا ایران اور اس کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف ہر ضروری اقدام کرے گا۔
امریکی نائب صدر نے ایک بیان میں کہا کہ ایران مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام پیدا کرنے والی قوت ہے، ہماری اسرائیل کی سلامتی کے لیے وابستگی غیر متزلزل ہے، ایران اور اس کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف امریکا ہر ضروری اقدام کرےگا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی افواج اور مفادات کے دفاع کے لیے جو بھی اقدام ضروری ہوگا کریں گے۔
واضح رہے کہ ایران نے منگل کو اسرائیل پر حملہ کیا اور کئی بیلسٹک میزائل داغے، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 102 میزائل فائر کیے گئے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں سائرن بجنے لگے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 400 میزائل فائر کیے گئے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے