لبنان پر حملہ کرنیوالوں کو پچھتانا پڑے گا: آیت اللہ خامنہ ای
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ نے حسن نصراللہ کی شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں مجرمانہ جنگ سے سبق نہیں سیکھا، اسرائیل حزب اللہ کو نقصان پہنچانے میں کامیاب نہیں ہوگا۔
آیت اللہ علی خامنہ نے کہا کہ خطے کی مزاحمتی قوتیں حزب اللہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں، مشرق وسطیٰ کی تقدیر کا تعین مزاحمتی گروپ کریں گے، لبنان پر حملہ کرنیوالوں کو پچھتانا پڑے گا۔ لبنان اور حزب اللہ کے ساتھ کھڑے ہونا مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔
دوسری طرف تہران کے دو علاقائی عہدیداروں نے رائٹرز کو بتایا کہ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ ملک کے اندر ایک محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ایران لبنان کی حزب اللہ اور دیگر علاقائی مزاحمتی گروہوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ اگلے اقدامات کا تعین کیا جاسکے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں