وزیراعظم کے بعد نیتن یاہو کا خطاب، پاکستانی وفد کا احتجاجاً واک آؤٹ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کے وفد نے اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کیلئے آنے پر احتجاجاً واک آؤٹ کردیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کے خطاب کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو خطاب کرنا تھا، اس موقع پر پاکستانی وفد نے احتجاجاً  اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کا واک آؤٹ کردیا اور اسمبلی سے باہر چلے گئے۔

 اس کے علاوہ دیگر ممالک نے بھی احتجاجاً نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کیا۔نیتن یاہو کے اسٹیج پرآتے ہی درجنوں سفارتکار جنرل اسمبلی ہال سے باہر نکل گئے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے