آئی ایم ایف پیکج عمران کی رہائی سے مشروط کریں،کینیڈین سیاستدان

کینیڈین پارلیمنٹ کی سکھ خاتون رکن روبی سھوتا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی، پاکستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور فوجی افسران کے کینیڈا آنے پر پابندی سے متعلق پٹیشن پیش کردی جس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف قرض مشروط کیا جائے۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق روبی سھوتا نے کینیڈا کی اسمبلی میں پیش کردہ پٹیشن کے ذریعے پاکستان میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی، نئے انتخابات کے مطالبے سمیت کینیڈا سے پاکستان پر سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔

بھارتی نژاد کینیڈین خاتون رکن نے اپنی تقریرمیں فوج کے بارے میں بھی ہرزہ سرائی کی اور پاکستان پر آئی ایم ایف پابندیوں کا مطالبہ کیا۔ پٹیشن سکھ خاتون رکن پارلیمنٹ روبی سہوتا نے پاکستانی کینیڈین شہریوں کے ایما پر پیش کی۔پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا نے روبی سھوتا کی جانب سے پٹیشن پیش کرنے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ روبی سھوتا کی جانب سے پٹیشن ایسے وقت پر دائر کی گئی جب آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہو رہا ہے جس میں پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر قرضے کی منظوری پر غور کیا جائے گا اور قوی امکان ہے کہ پاکستان کیلئے آج قرض کی منظوری ہوجائے گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے