قطری بحری جہاز کی 36 سال بعد پاکستان آمد تاریخی سنگ میل

قطری بحریہ کے کمانڈگ آفیسر کی کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل فیصل عباسی سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قطر امیری بحریہ کے جہاز کے دورے سے دونوں برادر ممالک کے مابین سفارتی اور دفاعی تعلقات کو فروغ ملے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قطر امیری بحریہ کے جہاز الخور کی کراچی آمد پر قطری بحریہ کے جہاز کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ قطری بحریہ کے بحری جہاز کی 36 سال بعد پاکستان آمد ایک تاریخی سنگ میل ہے۔

پاک قطر بحری جہازوں کے مابین مشق اسد البحر کا انعقاد کیا گیا ہے۔ قطری بحریہ کے جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے مزار قائد پر حاضری دی اور بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ دورے کے دوران قطری بحریہ کے کمانڈگ آفیسر نے کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل فیصل عباسی سے ملاقات بھی کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارآنہ امور و تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قطر امیری بحریہ کے جہاز کے دورے سے دونوں برادر ممالک کے مابین سفارتی اور دفاعی تعلقات کو فروغ ملے گا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے