پاکستان میں جمہوریت کے سوا کچھ نہیں چلے گا :بیرسٹر گوہر

چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) بیرسٹرگوہر خان نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں این او سی نہیں دیا جاتا، آج ہم بتانا چاہتے ہیں کہ ہم آزاد عدلیہ کے لیے کوشش کریں گے۔

پاکستان میں جمہوریت کے سوا کچھ نہیں چلے گا، ہم بتانا چاہتے ہیں کہ ہم نے ایک دوسرے کے راستے بہت بند کیے، اب مزید راستے بند نہ کرو، راستہ نکالو، اگر ایسا نہیں کرو گے تو ملک تباہ ہو جائے گا۔

عوام کو عوام کے ساتھ مت لڑاؤ، اداروں کو اداروں کے ساتھ نہ لڑاؤ، خدا را! عوام کی آواز کو دیکھو، پاکستان کے عوام تہیہ کر بیٹھے ہیں کہ آزاد عدلیہ ہو گی، آزاد عدلیہ کے سوا کچھ قبول نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے