پاکستان روس سے سستا تیل اور ایل این جی خریدنے کے لیے تیار

روس کا ایک اعلیٰ سطح کا سرکاری وفد دو روزہ دورے پر کل بدھ کے روز 18 ستمبر کو اسلام آباد پہنچے گا ۔

پاکستان کے دورے پر آنے والے روسی وفد کی قیادت نائب وزیراعظم الیگزے اوور چک کر رہے ہیں۔

دورے کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لئے مذاکرات کئے جائیں گے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان زراعت توانائی اور صنعتی شعبوں میں معاہدوں کا امکان ہے۔

مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک اور وزیر تجارت جام کمال کریں گے جنہیں تمام متعلقہ وزارتوں کے حکام کی بھی معاونت حاصل ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران روس اور پاکستان کے درمیان تیل اور ایل این جی کی خریداری کے امور کا جائزہ لیا جائے گا ۔

پاکستان اور روس کے درمیان بارٹر ٹریڈ کے امور بھی مذاکرات میں زیر غور لائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے روس افغانستان اور ایران کے درمیان بارٹر ٹریڈ کے لئے ایس آر او جاری کر رکھا ہے ۔ ان ممالک کے درمیان ابھی تک بارٹر ٹریڈ پر پیش رفت نہیں ہو سکی ۔

اس وقت پاکستان کی ہمسایہ ممالک کے ساتھ علاقائی تجارت جمود کا شکار ہے۔ امید کی جا رہی ہے روسی وفد کے دورے سے اس جمود کے خاتمے میں مدد ملے گی

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے