خودمختار، نیم خودمختار اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافہ

وزارت خزانہ نے خود مختار، نیم خود مختار اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خود مختار، نیم خود مختاراداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 سے 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ان اداروں کے گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 17 تا 22 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ ہو گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے