کل رات پارلیمنٹ میں جو ہوا اس پر ایکشن لیں گے، ضرورت پڑی تو ایف آئی آر کٹواؤں گا: اسپیکر اسمبلی
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمنٹ کے احاطے سے ہونےو الی گرفتاریوں پر ایکشن لینے کا اعلان کردیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ نے گزشتہ رات پولیس کارروائی پر بات کی جس پر ایاز صادق نے کہا کہ کل رات پارلیمنٹ میں جو ہوا اس پر ایکشن لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پارلیمنٹ کے سارے دروازوں کی فوٹیجز مانگی ہیں تاکہ جس پر ذمہ داری ڈالنی ہے وہ ڈالیں اور ضرورت پڑی تو ایف آئی آر کٹواؤں گا۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم اس پر خاموش نہیں رہیں گے اس پر اسٹینڈ لینا پڑے گا، ڈپٹی اسپیکر، وزیر قانون، علی محمد خان اور دیگر کے ساتھ مل کر اس پر لائحہ عمل بنائیں گے۔
ایاز صادق نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ پر پہلا حملہ 2014 میں ہوا تھا اور دوسرا حملہ پارلیمنٹ لاجز پر صلاح الدین ایوبی کی گرفتاری کے موقع پر ہوا۔
یاد رہے کل رات پی ٹی آئی کے کچھ ممبران اسمبلی کو پارلیمنٹ بلڈنگ کے اندر سے گرفتار کیا گیا تھا جس پر تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں شدید ردعمل دیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں