مشکوک افراد پر نظر رکھیں ، اسلحہ استعمال نہ کریں ، پی ٹی آئی کارکنوں کو ہدایت
پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے آج اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کے لیے کارکنوں کو اہم ہدایات جاری کر دیں۔
پی ٹی آئی قیادت نے کارکنوں کو کسی بھی صورتحال میں اسلحے کا استعمال نہ کرنے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
مقامی عہدیداروں کو قافلے میں شامل لوگوں پر کڑی نظر رکھنے کا ٹاسک سونپتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مشکوک شخص نظر آئے تو فوری طور پر اسے پکڑا جائے۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں کو یہ ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں کہ جلسے میں کسی قسم کی بدامنی نہیں ہونی چاہیے، یوتھ ونگ ماسک، نمک اور شیلنگ سے بچاؤ کے دیگر آلات اپنے ساتھ رکھیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں