پارلیمنٹ کا آج ہونے والا مشترکہ اجلاس اگلے ہفتے تک مؤخر
پارلیمنٹ کا آج ہونے والا مشترکہ اجلاس اگلے ہفتے تک مؤخر کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ کی ملاقات ہوئی جس میں مشترکہ اجلاس آج بروز جمعرات کو بلانے کا فیصلہ مؤخر کرنے پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔
ذرائع نے بتایاکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مؤخر کرنے کے فیصلے سے ایوان صدر کو بھی آگاہ کر دیا گیاہے ۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق ایڈوائس وزیراعظم نے بھجوائی تھی۔ اجلاس میں متعدد بلز قانون سازی کیلئے پیش ہونا تھے، یہ بلز سینیٹ اور قومی اسمبلی سے الگ الگ منظور نہیں ہوسکے تھے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں